پنجی 8/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) سانگولڈا گاؤں میں گوا کی مشہور پرفیومر مونیکا گھرڈے اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی ہیں. پولیس کے مطابق ان کے جسم پر کپڑے نہیں تھے اور ان کے ہاتھ اور پاؤں بستر سے بندھے ہوئے تھے. پولیس کو شک ہے کہ قتل سے پہلے مونیکا کی عصمت لوٹی گئی ہے۔
خبروں کے مطابق جمعہ کو مونیکا کی لاش ان کے فلیٹ میں برہنہ حالت میں پائی گئی. وہ بنیادی طور پر ناگپور کی رہنے والی تھیں. گزشتہ دو تین دنوں سے مونیکا اپنے فلیٹ میں اکیلی رہ رہی تھیں.
گوا ڈی آئی جی ویمل گپتا نے بتایا کہ جمعرات کو گھرکی ملازمہ صبح نو بجے جب گھر آئی اور دروازہ کھٹکٹایا تو کسی نے دروازہ نہیں کھولا، نوکرانی نے آس پڑوس کے لوگوں کواس بات کی جانکاری دی۔ جنہوں نے مونیکا کے بھائی انند کو فون کرکے واقعے کی جانکاری دی۔ آنند نے مونیکا کو موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی توکال ریسیو نہیں کیا گیا، جس پرانند نے اُس کے پرانے شوہر بھرت راما موروتھم کو واقعے کی جانکاری دی۔
بتایا گیا ہے کہ مونیکا کے فلیٹ کے پڑوس میں واقع ایک امریکی خاتون نے اپنے پاس موجود ڈپلیکیٹ چابی کے ذریعے مونیکا کے فلیٹ کو صبح11:30 بجے کھول دیا، جس کے بعد اس کی لاش ایک کمرے میں عریاں حالت میں پائی گئی۔ پولس کو شک ہے کہ تکیہ کی مدد سے مونیکا کا گلا گھونٹا گیا ہے، البتہ بدن کے دیگر کسی بھی حصے میں کوئی زخم نظر نہیں آئے ہیں۔ پولس کو اس بات کا بھی شک ہے کہ قاتل مونیکا کا جاننے والا ہوسکتا ہے کیونکہ فلیٹ میں زبردستی داخل ہونے کا بھی کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
پولس نے بتایا کہ لاش کو دیکھنے سے ایسا لگ رہا ہے کہ مونیکا کا قتل بدھ کو کیا گیا. '' واضح رہے کہ گوا کی مشہور پرفیومر کے طور پر مشہور مونیکا 'ایم او' لیب کی فائونڈر تھیں. انہوں نے پہلی لیب چنئی میں سیٹ اپ کی تھی.
اس بزنس میں آنے سے پہلے مونیکا ایک پروفیشنل فوٹو گرافر اور گرافک ڈیزائنر تھیں. ایک خوشبو ایکسپرٹ کے طور پر مونیکا نے انڈیا سمیت یورپ، نیویارک میں کئ بار ورکشاپ کنڈکٹ کرچکی ہیں. بتایا جا رہا ہے کہ مونیکا فی الحال بہت سے غیر ملکی پروجیکٹ کے لئے ریسرچ ورک کر رہی تھیں. مونیکا نے ممبئی جے جے انسٹی ٹیوٹ میں فوٹوگرافی کی تھی، جس کے دوران اس کی ملاقات راما مورتھم سے ہوئی تھی، 2009 میں وہ چینائی منتقل ہوئی پھر2011 سے وہ گوا میں مقیم تھی۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال سے وہ اپنےشوہر سے علیحدگی اختیار کرکے گوا میں اکیلی رہ رہی تھی۔
پولس نے دفعہ 302 کے تحت قتل کا معاملہ معاملہ درج کرلیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔